دو روزہ انٹرنیشنل لائیو سٹاک، ڈیری اینڈ پولٹری کانفرنس شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر) دو روزہ انٹرنیشنل لائیوسٹاک ڈیری اینڈ پولٹری کانگرس کا لاہور میں آغاز ہو گیا۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق نے افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر محمد ارشد، طلعت نصیر ،بلال ڈار،طلعت ضمیم،مزمل شاہ ،ڈاکٹر اسرار حسین اور سعید مغل بھی موجود تھے۔ نسیم صادق نے کہاکہ لائیوسٹاک کو جدیدخطوط پر لانے کے لئے نئی پالیسی تیار کرلی گئی ۔ ڈاکٹر محمد ارشد نے کہاکہ اس کانگرس کے انعقاد کا مقصد کسانوں کو جدید ریسرچ سے آگاہ کرنا ہے جب تک ڈاکٹروں کو جدید علوم بارے آگاہی نہیں ہوگی وہ کسانوں کو آگاہی فراہم نہیں کریں گے۔ ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کہاکہ معیاری گوشت اور معیاری دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لئے کوشش کی جائے اور اس کانگرس کا انعقاد اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔کسان کو مارکیٹنگ بھی سیکھائی جائے ۔مزمل شاہ نے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹر نے لائیو سٹاک کے شعبہ میںبہت کام کیا ۔ اخلاق احمد تارڑ ممبرفیڈرل بورڈ نے کہاکہ میرامحکمہ لائیوسٹاک سے چولی دامن کاساتھ ہے اوراس سیکٹرکی ترقی کے لیے میں لائیوسٹاک کے ساتھ ساتھ ہوں۔ دو روزہ انٹرنیشنل لائیوسٹاک ڈیری اینڈ پولٹری کانگریس میںفارماسیوٹیکل اورلائیوسٹاک مصنوعات بنانے والی کمپنیوں، دیگرویٹرنری اورتربیتی اداروںکے علاوہ محکمہ لائیوسٹاک کے معلوماتی سٹالز لگائے گئے۔

ای پیپر دی نیشن