لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) لاہورکے جنرل سیکرٹری وپارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ لاہورسمیت پنجاب بھرکے کنٹونمنٹ بورڈزمیں ہونیوالے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی کامیابیوں کاتسلسل برقراررہے گا ۔مسلم لیگ (ن) اورعوام کے درمیان محبت اوراعتماد کامضبوط رشتہ اٹوٹ ہے ۔عوام کواپنے اورمادروطن کے روشن مستقبل کیلئے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے سواکسی پراعتماد نہیں ۔
بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابیوں کا تسلسل جاری رہے گا ، خواجہ عمران نذیر
Apr 15, 2015