اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میری برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات پہلے سے طے شدہ تھی، ملاقات کا الطاف حسین کی پیشی سے کوئی تعلق نہیں تھا،ہم اپنے آئین اور قانون سے مطابق دوسروں سے بات چیت کرتے ہیں میں کسی غیر ملکی سفیر کو بریفنگ دینے کا مجاز نہیںچوہدری نثار نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس ساڑھے تین سال سے ایک بلائنڈ کیس ہوگیا تھا کیس میں بڑا کام پاکستانی ایجنسیز نے کیا ہے،،قاتلوں کیخلاف کریک ڈاؤن حکومت کا سو چا سمجھا فیصلہ تھ،،
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس ایک حساس معاملہ ہے،ہمیں ہر صورت میں کسی کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے ،حکومت ہر قسم کا تعاون کررہی ہے