نوسر بازوں کے ہاتھوں نشہ آور چیز کھانے سے 2 افراد جاں بحق

Apr 15, 2016

لاہور(نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) شہر میں مختلف مقا مات میں نوسر بازوں نے نشہ آ ور اشیا ء کھلا کر2 افراد کی جان لے لی ہے ۔ راوی روڈ سبزی منڈی کے قریب فٹ پاتھ پر نا معلوم 40سالہ شخص کو بے ہو شی کی حالت میں دیکھ کر مقا می لو گوں نے پو لیس کو اطلاع دی۔ پو لیس نا معلوم شخص کوطبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا ۔جہاں پر وہ دم توڑ گیا ہے۔ پو لیس نے شنا خت نہ ہو نے پر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرادی ہیں۔شادباغ کے علاقہ میں70سالہ نذیر احمد کو حالت غیر ہونے پر ہسپتال لے جا یا گیا۔جہاں وہ دم توڑ گیا ہے۔ پو لیس نے دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مرہ خانے جمع کرا دی ہیں۔

مزیدخبریں