گمراہیوں سے بچنے کیلئے اولیااللہ کے ساتھ رابطہ رکھیں: سعید یوسف، الیاس گھمن

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام (ف ) رہنما مولانا سعید یوسف خان اور عالمی اتحاد اہل سنت والجماعت کے مرکزی امیر مولانا محمد الیاس گھمن نے علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ننگوں کو کپڑا پہنانا، بھوکوں کو کھانا کھلانا جاہلوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا وغیرہ بھی اسلامی احکامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دلوں کو اپنے بھائیوں کے لیے وسیع کرو اللہ تمہارے رزق میں فراوانی پیدا کر کے بلند مقامات عطا فرمائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پرفتن معاشرے میں گمراہیوں سے بچنے کے لیے اولیاء اللہ سے رابطہ ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن