لاہور( خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ چھوٹو ڈکیت گینگ سے رابطوں کی خبریں بے بنیاد ہیں، چھوٹو ڈکیت سے کبھی ملاقات ہوئی اور نہ کوئی رابطہ ہوا۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچے کا علاقہ میرے حلقے سے 150کلو میٹر دور ہے،میں نے آج تک چھوٹو کی شکل تک نہیں دیکھی ،نہ ہی اسکو پہچانتا ہوں اور نہ ہی کبھی اسکے کسی آدمی سے ملا۔