لاہور (خصوصی نامہ نگار)واسا حکام نے پری کوالیفکیشن پالیسی کی آڑ میں درجنوں ٹھیکیدار کمپنیوں کو نظر انداز کرکے چند بڑی کمپنیوں کو مبینہ طور پر نوازنے کی پالیسی اختیار کرلی، چھوٹے ٹھیکیداروں نے واسا پالیسی کو اپنا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پالیسی نہ بدلی تو ہمارے اور ہم سے منسلک گھروں کے چولہے بجھ جائٰیں گے، کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے مطابق پیپرا رولز کی آڑ میں واسا حکام نے رجسٹرڈ چھوٹے کنٹریکٹرز کو ترقیاتی کام دینے کی بجائے سی ون کیٹیگری کی 3فرموں کو ٹھیکے دیئے جارہے ہیں۔ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ سے اپیل کی کہ وہ چھوٹے کنٹریکٹرز کا معاشی قتل ہونے سے بچائیں، جبکہ واسا ترجمان نے کہا ہے کہ اتھارٹی قواعد و ضوابط کے مطابق ترقیاتی کام فرموں کو تفویض کرتی ہے۔