اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف سکس اسلام آباد میں واقع ایک دفتر کا تنازعہ تھانہ آبپارہ کی مداخلت کے بعد حل کر لیا گیا۔ یہ مکان اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد کے فلاحی اداروں پرویز مشرف فاو¿نڈیشن اور شیلٹر انٹرنیشنل کے زیر استعمال ہے۔ گزشتہ روز کچھ لوگ مکان کو خالی کرانے آئے جس پر مکان کے اندر موجود افراد نے مزاحمت کی۔ تھانہ آبپارہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور فریقوں کو تھانہ طلب کرلیا۔ اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد بھی تھانہ گئے، جہاں بات چیت کے بعد راضی نامہ ہوگیا۔
تنازعہ