”ساتھی مالک کو جھوٹی شکایتیں لگاتے تھے“ 3 ویٹروں کو قتل کرنے والا گرفتار

لاہور (نامہ نگار) پولےس نے اسلام پورہ کے علاقہ میں تےن ساتھی وےٹروں کو قتل اور اےک کو زخمی کرنے والے مفرور وےٹر جاوید خان کو گوجرانوالہ سے گرفتار کر لیا ہے اور آلہ قتل چھری بھی برآمد کر لی جبکہ ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لےا ہے۔ عالمگیر روڈ پر نوری بلڈنگ کے قریب چنے اور تکہ شاپ پر مانسہرہ کے رہائشی ویٹر جاوید خان نے اپنے چاروں ساتھی ویٹروں عمر، نعیم، شہریار اور زین العابدین کو چھری سے وار اور گلے کاٹ دئیے تھے جس سے عمر، نعیم اور شہریار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور زین العابدین شدید زخمی ہوگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جاوید خان نے دوران تفتےش بتاےا کہ دوسرے وےٹر اسے بہت تنگ کرتے اور ہر وقت اس سے چھےڑ خانی اور مذاق کرتے تھے۔ مےں باتھ روم مےں پےشاب کرنے جاتا تو وہ باہرسے کنڈی لگا دےتے، روٹی کھانے لگتا تو روٹی اٹھا کر بھاگ جاتے، مالک کو ہر وقت مےری جھوٹی شکاےات لگاتے تھے۔ مےرے ساتھ بے ہودہ مذاق کرتے تھے۔ پولےس نے بتاےا کہ ملزم ذہنی مریض لگتا ہے اور باتےں کرتے کرتے کانپنے لگ جاتا ہے اور سر پر ہاتھ مارنے لگ جاتا ہے۔
گرفتار

ای پیپر دی نیشن