حسن ابدال: دوگروپوں میں تصادم، فائرنگ، 3افراد جاں بحق

اٹک (آن لائن)اٹک کے علاقے حسن ابدال میں دو گروپوں میں تصادم اور فائرنگ سے تین افرادجاں بحق ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم ملزموں کی گرفتار ی کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس نے مقتولین کی نعشیں قبضے میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...