اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کے نئے انسپکٹر جنرل کی تعیناتی کے ساتھ ہی اسلام آباد پولیس کے تین ایس پیز کو تبدیل کرنے کا باضابطہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کے ساتھ تعینات دو ایس پی کی خدمات بھی واپس کر دی گئیں۔ وفاقی دارالحکومت کے نئے آئی جی کی تعیناتی کے بعد اسلام پولیس کے اعلیٰ افسران کے تبادلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جبکہ اسلام آباد پولیس کے تین ایس پیز کی تبدیلی کا باضابطہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کے ساتھ تعینات ایس پی محمد بن اشرف قائم مقام ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر اور خاتون ایس پی سمیرا اعظم ایس پی ہیڈکوارٹر تعینات کر دیا گیا جبکہ قائم مقام ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر رانا طاہر ایڈیشنل ایس پی سکیورٹی کا چارج سنبھالیں گے۔
اسلام آباد پولیس کے 3 ایس پیز تبدیل، وزیر داخلہ کے ساتھ تعینات 2 افسروں کی خدمات واپس
Apr 15, 2016