سپیکر قومی اسمبلی کے تحریک انصاف کے ارکان پر دلچسپ جملے

Apr 15, 2016

اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر ایاز صادق تحریک انصاف کے ارکان پر دلچسپ جملے بازی کرتے رہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری اور عارف علوی کو باتوں میں مگن دیکھ کر کہا لگتا ہے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کی کارنر میٹنگ چل رہی ہے۔ مراد سعید کی جانب سے این اے 122 میں لوگوں کے شناختی کارڈ کے مسائل سے متعلق سوال پر سپیکر نے کہا مراد آپکے سوال کا جواب میں دیتا ہوں، مجھے پہلے یہ بتائیں، این اے 122میں الیکشن کے دوران آپ حلقے میں کتنے دن میرے خلاف الیکشن مہم چلاتے رہے؟ تحریک انصاف والوں کا شکریہ وہ میرے حلقے کے مسائل پر اتنی توجہ دیتے ہیں۔ بڑی مشکل سے پی ٹی آئی کو این اے 122 ہضم ہوا ہے۔

مزیدخبریں