تہران (این این آئی) میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے سیکورٹی، انٹیلجنس اور ایران اور پاکستان کے درمیان واقع صوبوں کے سینئر ذمہ داروں کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔ یہ اجلاس آئندہ تین ہفتوں کے اندر تہران میں منعقد ہوگا۔ ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی کا کہنا تھاکہ مذکورہ اجلاس کا مقصد مسلح تحریکوں کا سامنا کرنے اور سرحد کے مابین سمگلنگ کی کارروائیوں روکنے کے لیے کوششوں میں تعاون کو یقینی بنانا ہے۔