لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ انتظامیہ کی غفلت کے باعث مینٹل ہسپتال سے ذہنی مریض بھاگ کر جیل روڈ کی مین سڑک پر آگیا جہاں پر اس شخص نے سڑک پر خوب اودھم مچایا جس سے ٹریفک بلاک ہو گئی۔ شہریوں نے ریسکیو 1122 پر کال کی جس پر ذہنی شخص کو قابو کیا گیا۔