اسلام آباد (آئی این پی) بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں، قیصر مجید کو ایم ڈی نیشنل ایجوکیشن فائونڈیشن، ظفر نصر اللہ وزارت کوکیڈ میں ایڈیشنل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی منظوری سے اعلیٰ عہدوں پر تقرریاں و تبادلے کئے گئے ہیں۔ محمد کھچی کو ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور، کیپٹن آفتاب کو ایڈیشنل سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی اور نور احمدکو آپریشنل سیکرٹری فنانس مقرر کر دیا گیا جبکہ سیکرٹری صنعت خضر حیات گوندل کو سٹیل ملز کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔