ایرانی سفیر کی ملاقات: دہشت گردی، انتہا پسندی مشترکہ دشمن ہے: پرویز رشید

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ایران کو اپنا قریبی دوست اور ہمسایہ مانتا ہے۔ پاکستان ایران سے سرحدی انتظامی امور پر مزید تعاون کا خواہشمند ہے۔ دہشتگردی اور انتہا پسندی ہماری مشترکہ دشمن ہے مل کر لڑنا ہو گا۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران کسی ملک کیخلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے نہیں دے گا۔ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے۔ پرویز رشید نے مزید کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ تجارتی، اقتصادی اور پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ ایرانی صدر کا گذشتہ دورہ پاکستان بڑی کامیابی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران سے تجارتی، اقتصادی، پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔ سائنس ٹیکنالوجی، سرحدی انتظام، ثقافتی و عوامی رابطوں میں بھی تعلقات بڑھیں گے۔ ایرانی سفیر کی مہدی ہنر دوست نے کہا کہ ایران پاکستان کے سلامتی امور ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہیں۔ دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا اور اطلاعات کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...