اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میاں نواز شریف کے کاروبار سے ہمارا تعلق نہیں ان سے سیاست کا تعلق ہے۔ حکومت پانامہ لیکس پر غیر انکوائری کمشن کے تحت جانبدارانہ تحقیقات کیلئے تیار ہے۔ حاضر سروس یا ریٹائرڈ جج سے تحقیقات کرانے پر اعتراض نہیں۔ ہم نے تمام جماعتوں بشمول پی ٹی آئی سے رابطے کرنے شروع کر دئیے آئیں بیٹھیں اور طے کریں کہ کمشن کے ٹی او آر کیا ہونگے۔ کمشن میں سب سیاستدانوں اور کاروباری حضرات کی بات ہو گی۔ حسن اور حسین تمام ثبوت لے کر آئیں گے۔ ان کی بھی بات ہو گی جو عمران کے ساتھ بیٹھے ہیں اور جن کی اپنی آف شور کمپنیاں ہیں۔ پانچ (ر) ججز نے کمشن کی سربراہی سے معذرت کر لی ہے۔ کوئی ڈی فیکٹو وزیراعظم نہیں وزیراعظم نواز شریف ہی ہیں۔