شام :ایرانی سکیورٹی اہلکار ملیشیا کے 50 ارکان ہلاک :داعش نے لڑاکا طیارہ گرایا:آبزرویٹری

Apr 15, 2016

حلب (آن لائن) ایرانی آرمی چیف نے کہا ہے کہ شام کے شہر حلب کے نواحی علاقوں میںلڑائی کے دوران مارے جانے والے ایرانیوں کی تعدادپانچ ہے تاہم شامی اپوزیشن نے ایرانی حکومت کی طرف سے دی گئی تعداد کو رد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان لڑائیوں میں ایرانی فورسز اور اس کی ماتحت ملیشیاؤں کے 50 سے زیادہ ارکان مارے گئے۔ شام میں شدت پسند تنظیم النصرہ فرنٹ نے شمالی شہر حلب میں تازہ لڑائی کے دوران لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ایک سرکردہ جنگجو کو گرفتار کرلیا ہے۔ترکی کی سرحد کے قریب داعش نے شامی صوبے حلب میں متعدد دیہات پر قبضہ کر لیا ہے۔

مزیدخبریں