گجرات، ڈنگہ (نامہ نگاران+ صباح نیوز) کھلونوں کی دکان میں جنریٹر کا زہریلا دھواں بھرنے سے 4 ملازمین جاں بحق جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگووال چوک میں واقع پاک چائنا سیل سنٹر میں گذشتہ رات سیل مین کام کرنے کے بعد جنریٹر چلا کر سو گئے۔ جنریٹر کے دھواں اور گیس کی وجہ سے 4نوجوان 14سالہ شہروز ساکن بورے والا، 24سالہ امان اللہ ساکن دنیا پور، 26سالہ کاکا ساکن بورے والااور 25سالہ احمد رضا ساکن بورے والا دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ 24سالہ عثمان ساکن دنیا پور، 24سالہ جنید ساکن بورے والا اور 26سالہ عامر ساکن دنیا پور کو تشوتشناک حالت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات منتقل کر دیا گیا، پاک چائنا سیل سنٹر کے منیجر محمد سرور ساکن بورے والا نے صبح دکان کھولی تو دکان میں گیس بھر چکی تھی۔ فوری طور پر لوگوں کی مدد سے دکان میں موجود افراد کوتشویشناک حالت میں دیہی صحت مرکز ڈنگہ پہنچایا گیا لیکن 4 نوجوان زندگی کی بازی ہار چکے تھے۔ ایس پی انوسٹی گیشن گجرات حماد ظفر اور ڈی ایس پی کھاریاں سرکل غلام محمد اور ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ فراست اللہ چٹھہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔
گجرات/ ملازمین جاں بحق
گجرات : کھلونوں کی دکان میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 4 ملازم جاں بحق
Apr 15, 2017