گجرات : کھلونوں کی دکان میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 4 ملازم جاں بحق 3 کی حالت تشویشناک

گجرات، ڈنگہ (نامہ نگاران+ صباح نیوز) کھلونوں کی دکان میں جنریٹر کا زہریلا دھواں بھرنے سے 4 ملازمین جاں بحق جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگووال چوک میں واقع پاک چائنا سےل سنٹر مےں گذشتہ رات سےل مےن کام کرنے کے بعد جنرےٹر چلا کر سو گئے۔ جنرےٹر کے دھواں اور گےس کی وجہ سے 4نوجوان 14سالہ شہروز ساکن بورے والا، 24سالہ امان اللہ ساکن دنےا پور، 26سالہ کاکا ساکن بورے والااور 25سالہ احمد رضا ساکن بورے والا دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ 24سالہ عثمان ساکن دنےا پور، 24سالہ جنےد ساکن بورے والا اور 26سالہ عامر ساکن دنےا پور کو تشوتشناک حالت مےں عزےز بھٹی شہےد ہسپتال گجرات منتقل کر دےا گےا، پاک چائنا سےل سنٹر کے منیجر محمد سرور ساکن بورے والا نے صبح دکان کھولی تو دکان مےں گےس بھر چکی تھی۔ فوری طور پر لوگوں کی مدد سے دکان مےں موجود افراد کوتشوےشناک حالت مےں دیہی صحت مرکز ڈنگہ پہنچاےا گےا لےکن 4 نوجوان زندگی کی بازی ہار چکے تھے۔ اےس پی انوسٹی گےشن گجرات حماد ظفر اور ڈی اےس پی کھارےاں سرکل غلام محمد اور اےس اےچ او تھانہ ڈنگہ فراست اللہ چٹھہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔

ای پیپر دی نیشن