سیالکوٹ: سعودی عرب میں مقیم شہری کے گھر ایک کروڑ سے زائد کی ڈکیتی

Apr 15, 2017

سیالکوٹ(نامہ نگار)سعودی عرب میں مقیم شہری کے گھر ڈکیتی،9 مسلح ڈاکو اہل خانہ کو ایک کمرہ میں بند کرکے ایک کروڑ سے زائد مالیت کے زیورات، ملکی و غیر ملکی کرنسی اور موبائل فون وغیرہ لوٹ کر لے گئے۔ تھانہ کوٹلی لوہاراں کے گاو¿ں میموجوئیاں میں رات گئے 9 مسلح ڈاکوﺅں نے سعودی عرب میں مقیم ملک محمد بوٹا یوسف کے گھر میں داخل ہو کر گھر میں موجود اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک کمرہ میں بند کر کے گھر میں پڑی الماریوں اور سیف وغیرہ کو توڑ کر ڈیڑھ کلو گرام زیورات ، ہیروں کے سیٹ، 20ہزار سعودی ریال، 29ہزار درہم، 5 لاکھ روپے، چھ قیمتی موبائل فون، دو رائفلیں اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔ 

مزیدخبریں