سابق دور میں رینٹل پاور کے نام پر تباہی مچائی گئی،مسلم لیگ ترقی خوشحالی کا ایجنڈا پورا کریگی:شہباز شریف

Apr 15, 2017

لاہور (اےن اےن آئی) وزےراعلیٰ شہباز شرےف سے ایوان صنعت و تجار ت لاہور کے صدر عبدالباسط کی سربراہی میں ایگزیکٹو کمیٹی کے وفدنے ملاقات کی جس میں صنعتکاروں اور کاروباری افرادکے مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا۔ شہبازشریف نے ایوان صنعت وتجارت کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک نے پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں اہم کردار ادا کیاہے اور اس پراجیکٹ سے فائدہ اٹھانے کے لئے پاکستانی سرمایہ کار اورصنعتکار آگے بڑھیں۔ آئےے! پاکستان کی تعمیر و ترقی میں حکومت کا ہاتھ بٹائیںاور ترقی وخوشحالی کا سفر مل کر طے کریں۔ کستان کی تعمیر وترقی میں صنعتکاروں او رکاروباری افرادنے بھی اپنا بھرپور اور موثر کردارا داکرناہے۔ انہوں نے کہاکہ آ پ کے جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے جبکہ وفاقی حکومت سے متعلقہ معاملات کے حل کے لئے وفاق سے بات کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے جعلی و غیر معیاری ادویات کے خاتمے کے لئے قوانین کو سخت کیا ہے۔ معیاری ادویات بنانے والے اچھے مینوفیکچرز ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔ جعلی ادویات تیار کرنے والوں کی جگہ صرف جیل ہے جبکہ معیاری ادویات تیار کرنےوالوں کو کوئی تنگ نہیں کرے گا۔سابق دور میں رینٹل پاور کے نام پر توانائی کے شعبہ میں تباہی مچائی گئی۔آج وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں ہزاروں میگا واٹ توانائی کے منصوبے تیز ی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔دھرنوں اور لاک ڈاﺅن کے باوجود توانائی منصوبوں کو جس تیزی سے آگے بڑھایا گیاہے اسکی کوئی مثال موجود نہیں۔دھرنے او رلاک ڈاﺅن ملک کو تباہ کرنے کی ساز ش تھے۔مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ ظریف سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کا نظام بدل رہا ہے، خوشگوارتبدےلی آرہی ہے اور پاکستان آگے بڑھ رہا ہے ، جس کی گواہی بین الاقوامی ادارے بھی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو مسائل کے چنگل سے نکالیں گے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت وطن عزیز کو عظیم بنائے گی۔ وزیراعلیٰ سے قائم مقام انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عثمان خٹک نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری اور اولین فرض ہے۔پولیس کو قیام امن کیلئے عوام کی توقعات پر ہر صورت پورا اترنا ہوگا۔امن کے قیام اور جرائم کے سدباب کیلئے پولیس کو وسائل کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔شہباز شریف سے وزےراعظم کے مشےر برائے سول اےوی اےشن سردارمہتاب خان عباسی نے ملاقات کی، شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزےراعظم نواز شرےف کی قےادت مےں ترقی اورخوشحالی کا اےجنڈا پورا کرےں گے۔ مےٹروبس کو جنگلہ بس کہنے والے بھی اپنے صوبے مےں ےہی نظام لارہے ہےں۔انہوںنے کہا کہ ملک کی خوشحالی اورعوام کی ترقی کے مخالفےن سےاسی طورپر تنہا ہوچکے ہےں، دھرنا اورلاک ڈاو¿ن کی منفی سےاست اپنی موت آپ مر چکی ہے۔شہبازشرےف سے لارڈ نذےر احمد نے ملاقات کی ،وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں عوام کی خدمت اورترقی کا سفرکامےابی سے جاری ہے ۔ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے عوام کی خدمت کے نئے رےکارڈ بنائے ہےں۔گزشتہ چار برس کے دوران ملک مسائل سے نکالنے کےلئے بے پناہ محنت سے کام کےاگےا ہے ۔انہوںنے کہا کہ وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےںملک کو مسائل سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردےا ہے ۔آئندہ نسل کو محفوظ، پرامن اورمعاشی لحاظ سے مضبوط پاکستان دےنے کی منزل کی جانب تےزی سے بڑھ رہے ہےں ۔

مزیدخبریں