,کلبھوشن کیس، ہائیکورٹ، لاہور بار کا پیروی کرنیوالے وکیل کی رکنیت منسوخ کرنیکا اعلان

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی پیروی کرنے والے وکیل کی بار رکنیت منسوخ کر دی جائے گی۔ لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن کی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو بھی وکیل بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اپیل کی پیروی کرے گا اسکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وکلا تنظیموں کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ بھارت جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپنا بیٹا قرار دے رہا ہے اور پاکستانی حکومت پر اپنے جاسوس کی رہائی کے لئے دباﺅ ڈال رہا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری عامر سعید راں نے بات چیت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانیوں کی جانوں سے کھیلنے والے کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔ حکومت ہر صورت کلبھوشن یادیو کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر راشد لودھی نے کہا کہ جو وکیل کلبھوشن یادیو کی اپیل میں جائے گا بار اس کے خلاف کارروائی کرے گی۔ لاہور بار کے صدر تنویر چودھر ی نے کہا ہے کہ غدار کی مدد کرنے والا بھی غدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو وکیل اسے تحفظ دے گا، وہ بھی غدار تصور کیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...