جی سی یو میں فوٹوگرافی کی نمائش

لاہور (کلچرل رپورٹر) جی سی یو میں سالانہ فوٹوگرافی کی نمائش منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی اور ججز میں مسعود احمد خان، سید مہدی بخاری، عرفان احسن اور محمد آصف شیرازی شامل تھے۔ نمائش کے آرگنائزر اور پریذیڈنٹ جی سی یو فوٹوگرافی کلب کے صدر ملک عمار مصطفیٰ تھے۔ نمائش میں مختلف طلبہ وطالبات کے فن پارے پیش کئے گئے۔ طلبہ و طالبات اور شائقین نے نمائش میں بھرپور شرکت کی اور کاوش کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن