ملک مےں سےاسی جماعتوں کو کبھی کام نہےں کرنے دےا گےا، خواجہ سعد رفےق

راولپنڈی ( نےوز رپورٹر )وفاقی وزےر رےلوے خواجہ سعد رفےق نے کہا ہے کہ ملک مےں سےاسی جماعتوں کو کبھی کام نہےں کرنے دےا گےا ، بار بار آئےن اور جمہورےت کو پٹری سے اتارا گےا ،مخالفےن جو بھی حربہ اختےار کرےں ملک مےں جمہورےت اور مسائل کے حل کے لئے مےاں نواز شرےف کی قےادت مےں اپنا سفر جاریرکھےں گے ۔پاکستان کے لوگ جمہورےت سے محبت کرتے ہےں ،جےلےں کاٹنا آسان ہے مگر اقتدار مےں کام کرنا مشکل ہے ۔ہمےں فخر ہے کہ ہم نے اس ملک مےں سےاسی جدوجہد کی اور 40سال سے ےہ سےاسی سفر جاری ہے ۔جب ہمےں اقتدار ملا تو ملک مےں مسائل کے انبار تھے ،آج حالات پہلے سے بہت مختلف ہےں۔ ماےوسی کی کوئی بات نہےں آنے والا وقت پاکستان کے لئے ترقی اور خوشحالی کا ہے ۔ان خےالات کا اظہار وفاقی وزےر رےلوے خواجہ سعد رفےق نے مرکزی انجمن تاجران راجہ بازار کے عہدےدران کی تقرےب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔تقرےب مےں مرکزی انجمن تاجران راجہ بازار کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ ، جنرل سےکرٹری ندےم شےخ اور دےگر عہدےدران نے حلف اٹھاےا ۔تقرےب سے تاجر رہنماوں ملک شاہد غفور پراچہ ،ندےم شےخ ، اجمل بلوچ ، ذولفقار کہوٹ ،نےعم مےر و دےگر نے بھی خطاب کےا جبکہ تقرےب مےں سابق اےم اےن اے محمد حنےف عباسی ،مےئر سردار نسےم ، ممبران صوبائی اسمبلی راجہ حنےف اےڈوکےٹ ، ملک افتخار ، تحسےن فواد ،لےگی رہنماوں ملک شکےل اعوان ، ضےاءاللہ شاہ ، حاجی پروےز خان ،راولپنڈی کی تاجر تنظےموں کے عہدےدران سمےت تاجروں نے بڑی تعداد مےں شرکت کی اور حلف برداری کی تقرےب بڑے اجتماع کی صورت اختےار کر گئی ۔وفاقی وزےر رےلوے سعد رفےق نے اپنے خطاب مےں کہا کہ راجہ بازار کے نومنتخب عہدےدران کو مبارکباد پےش کرتا ہوں اور آج کی تقرےب مےں شرکت پر دلی خوشی ہو رہی ہے ۔رےلوے کو ٹھےک کرنا مشکل کام تھا لےکن اس کو چےلنج سمجھ کر قبول کےا ۔تبدےلی کے جھوٹے نعرے لگانے والے ےہ سمجھتے ہےں کہ صرف وہی عقل مند ہےں ، ہم پر تنقےد ضرور کرےں لےکن جھوٹے الزامات کی سےاست بند کی جائے ۔ہم پر تنقےد کرنے والے 4 سال مےں کرپشن کا کوئی مےگا سکےنڈل بتائےں ۔لوڈ شےڈنگ سمےت تمام مسائل کے حل کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کی ہے اور اس کے بہتر نتائج ملےں گے ۔جلن اور حسد کے مارے ہوئے کئی لوگ ٹی وی پر لمبی لمبی چھوڑتے ہےں اور جھوٹی پےشن گوئےاں کرتے ہےں ،اےسے لوگوں کو جھوٹ بولتے ہوئے شرم بھی نہےں آتی۔تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملک شاہد غفور پراچہ ،جنرل سےکرٹری ندےم شےخ نے اپنے خطاب مےں کہا کہ تاجروں نے آج جس مثالی محبت کا اظہار کےا ہے اس پر انکے شکرگزار ہےں ۔ جنوری مےں ہونے والے الےکشن مےں تاجروں نے جےسے ہم پر اعتماد کا اظہار کےا تھا آج اس اعتماد کا اعادہ ہو گےا ہے اور تاجروں کی رےکارڈ تعداد مےں شرکت ہمارے لئے باعث افتخار ہے ۔

ای پیپر دی نیشن