آکسفورڈڈ یونیورسٹی پرےس کاپانچواں اسلام آباد لٹرےچر فےسٹول شروع ہوگیا

اسلام آباد( کلچرل رپورٹر) آکسفورڈڈ یونیورسٹی پرےس کے زیر اہتمام پانچواں اسلام آباد لٹرےچر فےسٹول آج جمعہ کو مارگلہ ہوٹل اسلام آباد مےں شروع ہوگیا ۔اس ادبی و ثقافتی میلے میں امریکہ، کےنےڈا،بھارت،بنگلہ دےش، اٹلی،فرانس اور جرمنی سمیت پاکستان کے150 سے زائدممتاز پاکستانی اور بےن الاقوامی مصنفین، علمی شخصیات، صحافی اور فن کار شرکت کررہے ہیں۔افتتاحی سیشن میں لٹریچر فیسٹیول کی بانی اور آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی ایم ڈی امینہ سید لٹریچر نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہر سال باقائدگی سے ہونے والے اسلام آباد لٹرےچر فےسٹول کا مقصد کتابوں،مصنفین، مطالعہ کی عادت اور اظہار کو فروغ دےنا ہے، یہ فےسٹول مقامی و بےن الاقوامی ادیبوں اور قارئین کو باہمی ربط ضبط، تبادلہ ءخیالات، آپس مےں بات چیت، مباحثہ اور مطالعہ کا فورم فراہم کرتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن