عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی، سیاست چھوڑ رہا ہوں، سابق مشیر پٹرولیم

Apr 15, 2017 | 19:15

ویب ڈیسک

 انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے 20لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دہشتگردوں کو علاج کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ملزمان ڈاکٹر عاصم،انیس قائم خانی اور سلیم شہزاد سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے 20لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے جبکہ پاسپورٹ کی واپسی کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ڈاکٹر عاصم کو دوہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔دریں اثنا احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیخلاف 462 ارب روپے کرپشن یفرنس سے متعلق سماعت ہوئی، عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے جج کی عدم موجودگی کے باعث 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ میں سیاست میں نہیں ہوں اور سیاست میں رہنا بھی نہیں چاہتا، میں سیاست چھوڑ رہا ہوں۔انھوں نے کہا ایک ڈاکٹر عاصم ہی ہے جو عدالتوں میں پیش ہو رہا ہے۔پانامہ کیس کا فیصلہ آنا مشکل ہے۔ ہم پاکستانی ہیں اور عدالتوں سے انصاف لیں گے۔

مزیدخبریں