پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر نیل بونے نے عبدالولی خان یونیورسٹی میں طالب علم مشعال خان کے قتل پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اقوام متحدہ کو اس بات پر افسوس ہے کہ مشعال کا قتل ایک تعلیمی ادارے میں ہوا اور قاتل ان کے ساتھی طالب علم ہیں۔ اقوم متحدہ کے نمائندے نے کہا پاکستان کو مشعال کے قاتلوں کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔