ترمیمی بل واپس نہ لینے پر وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے، عبدالاحد طلحہ

کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ یونیورسٹیز ترمیم بل کے خلاف تحریک احتجاجی مرحلے میں داخل ہوگئی۔ جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات نے بل کی مخالفت میں یونیورسٹی روڈ پر دھرنا دیا گیا۔دھرنے کی قیادت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی عبدالاحد طلحہ نے کی۔ انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترمیمی بل نہیں بلکہ تخریبی بل ہے جس سے سندھ کی جامعات کی خودمختاری سلب کی گئی ہے، وائس چانسلر کے اختیارات کو چھین کر آمرانہ سوچ کا ثبوت دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت خود کو جمہوریت کی علمبردار کہتی ہے ۔ مگر سینڈیکیٹ سے منتخب نشستوں میں کمی کرکے جمہویرت کے منہ پر طمانچہ رسید کیا گیا ہے۔طلبہ کی نمائندگی مکمل طور پر ختم کردی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر فوری طور بل واپس نہ لیا اور طلبہ یونین کے انتخابات نہیں کرائے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن