کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ بشارت مرزانے کہاہے کہ شدید ترین گرمی میں بجلی کی عدم فراہمی اور بدترین لوڈشیڈنگ میں عوام کا براحال ہوگیاہے۔ یہ باتیں انہوں نے اپنے دفترمرزاہائوس میں علاقائی عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہاکہ Kالیکٹرک نے سابقہ سالوںکی طرح اس مرتبہ بھی صارفین کے لئے کوئی انتظامات نہیں کئے، پچھلے سال بھی کئی افراد شدید گرمی میں ہیٹ اسٹروک کے باعث فوت ہوگئے تھے اگر بجلی کی مکمل فراہمی کو ممکن بنایاجاتاتو ایسے افرادکی جان سکتی تھی جو بجلی نہ ہونے کے باعث شدید گرمی برداشت نہ کرسکنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ حکومت K الیکٹرک معاہدہ سامنے لایاجائے،تاکہ قوم کو حقائق معلوم ہوسکیں کہ آخر حکومت عوام دشمن ادارے کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے گریز کیوں کررہی ہے، کے الیکٹرک عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہے لیکن حکمران خواب غفلت میں گم ہیں، عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے نوٹس نہ لیاتوعوام خود سڑکوں پر نکل کر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کریں گے اور Kالیکٹرک مالکان کا قبلہ درست کردیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کے صبر کا پیمانہ لبریزہونے سے پہلے ہوش کے ناخن لے اورعوام کو درپیش اس اہم مسئلے کے حل کے لئے کرداراداکرے۔
شہرمیں بجلی کے بحران پر قابوپایاجائے،بشارت مرزا
Apr 15, 2018