کشمیر کے نہتے مسلمانوں اورفلسطینی عوام کے قتل عام کو روکا جائے: حسین مسعودی

کراچی(نیوز رپورٹر) جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں اورفلسطینی عوام کے قتل عام کو روکا جائے۔ المہدی انٹر نیشنل کے تحت اجتماع عام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام عالم مسلمانوں کے خلاف ہونے والی ظلم و زیادتیوں کا نوٹس لیں اور کوشش کی جائے کہ مظالم ختم ہوں۔

ای پیپر دی نیشن