لوڈشیڈنگ سے تاجروں کویومیہ 30کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے، محمود حامد 

Apr 15, 2018

کراچی(کامرس رپورٹر)آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد نائب صدور عثمان شریف ،نوید احمد اور عبد الماجد نے کے الیکٹرک کی جانب سے جاری ظالمانہ لوڈشیڈنگ کو حکومت کی نا اہلی قرار دیتے ہوئے اس کی  پرزور مذمت کی ہے۔انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اہل گھنٹے تک بڑھانے کی وجہ سے تاجروں کو یومیہ 30کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔کاٹیج انڈسٹریز ،گارمنٹ کے کارخانے ،لیتھ مشینوں کے کارخانے ،پرنٹگ پریس اور دیگر پیداواری ادارے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے باعث مسلسل نقصانات کا شکار ہیں۔پیداواری لاگت صنعتوں پر اوور ٹائم کا اضافی بوجھ بڑھ رہا ہے۔تاجررہنماؤں نے کہا کہ رمضان کی آمد آمد ہے گارمنٹس کے جن کارخانوں کے کام کے آرڈر لیے ہوئے ہیں انکا لوڈشیڈنگ کے باعث وقت پر مکمل ہو نا نا ممکن ہو گیا ہے نیز اوور ٹائم کے باعث پیداواری لاگت میں بھی کئی گناہ اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث برآمدات بھی متاثر ہو رہی ہے۔تاجر رہنماؤں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو تاجر شہر میں بھر پور احتجاج کریں گے۔اسمال ٹریڈرز کے رہنماؤں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے سوئی سدرن گیس کمپنی کو لوڈشیڈنگ کا ذمہ دارقرار دینے کو عوام کے ساتھ ایک مذاق ہے۔

مزیدخبریں