کراچی ( کامرس رپورٹر) فروری 2018ء کے دوران تولیہ کی قومی برآمدات میں 9۔26 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ادارہ براے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2018ء کے دوران تولید کی برآمدات 64۔4 ملین ڈالر تک کم ہوگئیںجبکہ فروری 2017ء کے دوران برآمدات کا حجم 70۔0 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس طرح فروری 2017ء کے مقابلے میں فروری 2018 کے دوران تولیہ کی ملکی برآمدات میں 9 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تولیہ کی برآمدات میں کمی
Apr 15, 2018