اسلام آباد(آن لائن)رواں مالی سال 2017-18ء کے پہلے 9ماہ میں جولائی تا مارچ کے دوران آئیل سیکٹر سے ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 38 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا مارچ کے دوران ایف بی آر نے آئیل سیکٹر سے 108۔40 ارب روپے کے ٹیکسز وصول کئے ہیں۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کی جانب سے 78۔60 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئی تھیں۔
آئیل سیکٹر سے ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 38 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ
Apr 15, 2018