اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی دارالحکومت میںپولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیاجس کے بعد شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھانہ گولڑہ کے سیکٹرG - 14 میں پولیس نے اس اطلاع پر کہ کوئی مشکوک سامان پڑا ہے فوری جائزہ لیا تو دو خود کش جیکٹوں، پانچ دستی بموں، دو پستولوں اور بڑی مقدار میں رائونڈز اور بال بیرنگ دیکھ کر پولیس کے ہوش اڑ گئے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔ سکواڈ نے خود کش جیکٹس اور دستی بم ناکارہ بنادئے ہر خود کش جیکٹ6 سے 8 کلو دھماکہ خیز مواد پر مشتمل تھی جن میں بال بیرنگ بھی تھے اگر دہشت گردی ہوتی تو اس سے بھاری نقصان کا اندیشہ تھا تاہم یہ منصوبہ مکمل ناکام ہوگیا خود کش جیکٹس ملنے پرضلع بھرمیں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ شروع کر دی گئی شہر بھر کے اہم مقامات، اہم تنصیبات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔ سراغ رساں کتوں کی مدد سے قریبی دیہاتی علاقوں میں بھی سرچنگ و کومنگ کی گئی۔ صدر عامر نیازی نے بتایا کہ پولیس نے تھا نہ گو لڑ ہ کے ملحقہ علا قہ پنڈ پر اچہ ، سیکٹر جی چودہ اور جی پندر ہ اور ملحقہ علا قوں میں سر چ آ پر یشن شروع کر دیا گیا، سینئر پولیس افسران کے احکاما ت کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکور ٹی کو الرٹ کر دیا گیا۔ داخلی و خا رجی راستوں پر سخت چیکنگ عمل میںلا ئی جا رہی ہے، شہر بھر میں اہم مقامات اور اہم تنصیبات، تجا رتی مراکز پر سیکور ٹی کو بڑھا دیا گیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔