پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی کے زیر اہتمام ورکشاپ

Apr 15, 2018

لاہور (پ ر) پنجاب ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی (پیکا) کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام لمز یونیورسٹی لاہور میں ہوا جس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے توانائی کی بچت اور استعداد بڑھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے پر زور دیا تاکہ برقی طلب کی مینجمنٹ بہتر طریقے سے کی جاسکے۔ مقررین نے پنجاب ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی (پیکا) کے کردار کو سراہا اور اسکے اقدامات کو مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے انتہائی ضروری قرار دیا۔ مقررین بشمول پیکا کے پروگرام منیجر عبدالرحمن، سعدیہ قیوم، پروفیسر نعمان ظفر، ڈاکٹر نوید ارشد، سعید افگن، سردار معظم، مشہود ناصر، ڈاکٹر حسن عباس، توصیف توقیر، ماہاکمال نے توانائی کی استعداد بڑھانے کی ٹیکنالوجیز بجلی کی پائیدار بنیادوں پر فراہمی، انرجی انفارمیٹکس، صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان توانائی کے بہتر استعمال پر اشتراک، توانائی کی بچت کا قومی سطح پر ادراک، دیہی علاقوں میں سولر کے ذریعے بجلی کی فراہمی، سولر نیٹ میٹرنگ کے عملی تقاضے اور قابل تجدید تونائی کے ذریعے صنعتی شعبے میں بجلی کی بچت جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی۔ مقررین کا مزید کہنا تھا لوگوں ک یپرسکونزندگی اور صنعت کے پہیئے کو چلتا رکھنے کیلئے مطلوبہ انرجی کی فراہمی صرف اسی صورت ممکن ہے کہ انرجی کنزرویشن کوڈز پر عمل کیا جائے اور بجلی پیدا کرنے والے تمام ذرائع کو بروئے کار لایا جائے۔

مزیدخبریں