اسلام آباد (آئی این پی) معروف قانون دان اکرم شیخ نے صدر مملکت کو نواز شریف کے مقدمے میں آرٹیکل 45 کے تحت معافی کا اختیار استعمال کرنے کی تجویز دیدی۔ اکرم شیخ نے کہا کہ پراسیکیوشن نوازشریف کیخلاف کچھ بھی ثابت کرنے میں ناکام ہے۔ نوازشریف کو معافی این آر او نہیں بلکہ قومی سلامتی کو بچانے کا تقاضا ہے۔ نوازشریف سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ 10، 20 سال رہیگا۔ مثالیں موجود ہیں کہ عدالت نے ہی اپنے فیصلوں کو تبدیل کیا۔ ہفتہ کو معروف قانون دان اکرم شیخ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت اس صورتحال کا جائزہ لیں اور مشاورت کریں۔ نوازشریف کے کیس سے جڑی ہوئی قومی سلامتی کے اداروں کی عزت و وقار کے پہلوکا جائزہ لیں۔ اگر اس صورتحال میں آرٹیکل 45کا استعمال کرنا پڑے تو دریغ نہیں کرنا چاہئے۔
اکرم شیخ/ تجویز