طالبان نے بجلی کا کھمبا اڑا دیا‘ کابل سمیت مشرقی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

کابل (آن لائن) افغانستان میں بارودی سرنگ نصب کرتے دھماکہ، 9 طالبان ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ۔طالبان نے ازبکستان اور تاجکستان سے بجلی کی ترسیل کے ایک بڑے کھمبے کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے ایک بار پھر بیرون ممالک سے آنے والی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو نشانہ بنایا ہے ،طالبان جنگجوؤں نے بغلان صوبے میں بجلی ترسیل کے ایک بڑے کھمبے کو کارروائی کرکے اڑا دیا جس سے بیرون ممالک سے فراہم ہونے والی بجلی کے بل اور مشرقی علاقوں میں معطل ہوگئی۔بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے افغان دارالحکومت کابل اندھیرے میں ڈوب گیا جب کہ کئی دیگر صوبے بھی متاثر ہوئے ہیں،حکام کا کہنا ہے بجلی نہ ہونے سے معمولات زندگی مفلوج ہوکررہ گئے ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی سپلائی کو بحال کرنے کے لیے انجینئرز اور دیگر اداروں کی ٹیمیں متعلقہ مقام کی جانب روانہ کردی گئی ہیں جہاں مرمت کام جلد از جلد مکمل کرکے بجلی بحال کردی جائے گی۔ بتایا جاتا ہے صوبہ بغلان کے علاقے دانہ شہاب میں جنگجو بارودی سرنگ بچھا رہے تھے، سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...