ہفتے میں 93 ارب سے زائد کے نوٹ جاری‘ گردشی کرنسی بلند ترین سطح پر

لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت کی طرف سے نئے نوٹ چھاپنے کے باعث ملک میں زیر گردش نوٹ 43 کھرب 77 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں ایک ہفتے میں 93 ارب روپے سے زائد کے نوٹ جاری کئے گئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اپریل کے پہلے ہفتے کے دوران حکومت کی طرف سے 93 ارب 12 کروڑ 61 لاکھ روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری کئے گئے جس کے باعث جاری شدہ نوٹوں کی مجموعی مالیت ملکی تاریخ میں پہلی بار 43 کھرب 78 ارب 85 لاکھ روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مارکیٹ میں زیر گردش نوٹوں کا مجموعی حجم 93 ارب 12 کروڑ 30 لاکھ روپے کے اضافے سے 43 کھرب 77 ارب 86 کروڑ 9 لاکھ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا نئے نوٹ چھاپنے کے ساتھ ساتھ اپریل کے پہلے ہفتے کے دوران پرانے قرضے واپس کرنے اور دوسرے اخراجات کے لئے حکومت نے سٹیٹ بینک سے 11 کھرب 68 ارب روپے کے نئے قرضے بھی لئے ہیں۔ ن لیگ کے موجودہ دورہ حکومت میں اب تک مجموعی طور پر مارکیٹ میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت میں 113 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن