کراچی(آئی این پی ) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالرئوف صدیقی کے ولیمے کی تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔57 سالہ رئوف صدیقی کے ولیمے کی تقریب گزشتہ رات عائشہ منزل ایف بی ایریا میں منعقد کی گئی تھی۔تقریب میں رشتہ داروں اور دوست احباب کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن، سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی منظور وسان، پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا، پاک سرزمین پارٹی کے انیس قائمخانی، انیس ایڈوکیٹ، ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب، افتخار رندھاوا، نیک محمد اور سیف یار خان سمیت دیگر سیاسی رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔تقریب ولیمہ میں پاک سر زمین پارٹی کے انیس قائم خانی نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار سے بھی ملاقات کی اور دونوں رہنما ئو ں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر استقبال کیا۔