گولڈ کوسٹ (آن لائن) پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے اپنی مدد آپ کے تحت تیاری کر کے کامن ویلتھ گیمز میں جا کر پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتا تو حکومت کو بھی ہوش آ گیا جس نے انعام بٹ سمیت تمغے جیتنے والے تمام پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے انعامات کا اعلان کر دیا ہے۔کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کیلئے 10 لاکھ روپے بھی نہ دینے والی حکومت نے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد بٹ کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اعلان وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی جانب سے کیا گیا ہے جن کا کہنا تھا کہ انعام بٹ کے اعزاز میں تقریب سجائی جائے گی اور انعام دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے ناصرف انعام بٹ کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے بلکہ برائونز میڈل جیتنے والوں کو بھی فی کس 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے