دہلی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں ملنے کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کو بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ دھمکیاں مقبوضہ کشمیر میں معصوم بچی آصفہ کے قتل کی مذمت کے بعد دی گئیں‘ شعیب ملک سے شادی کرنے پر ہندو انتہا پسندثانیہ مرزا کو ”پاکستانی“ ہونے کے طعنے دیتے ہیں۔
اور ان کی حب الوطنی پر شک کرتے ہو ئے شہریت کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہیں۔یہ المیہ صرف ثانیہ مرزا کے ساتھ نہیں ہے بلکہ بھارت کے ہر مسلمان کے ساتھ ہے۔
،خواہ وہ نام کا ہی مسلمان کیوں نہ ہواسے کسی بھی سطح پر قبول نہیں کیا جاتا،ایسی صورت حال کا سامنا فرحان اخترکو بھی رہا ہے جواپنا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بند کرنے پر مجبور ہو ئے،جبکہ سلمان خان ،شاہ رخ خان ،عامر خان سمیت اس نوعیت کی درجنوں مثالیں موجود ہیں۔