کراچی: 4 سالہ بچہ پانی سے بھری بالٹی میں گر کر جاں بحق

کراچی(صباح نیوز) ہاکس بے کے قریب مشرف کالونی کے مکان میں 4 سالہ کمسن بچہ پانی سے بھری بالٹی میں گرکر جاں بحق ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موچکو تھانے کی حدود ہاکس بے کے قریب مشرف کالونی میں مکان سے ایک کمسن بچے کی نعش ملی ہے جسے فوری طورپر مرشد ہسپتا ل منتقل کردیا گیا جہاں متوفی بچے کی شناخت 4 سالہ ثاقب ولد ماجد کے نام سے کر لی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی بچہ گھر میں کھیلتے ہوئے گھر کے صحن میں پانی سے بھری ہوئی بالٹی میں گرگیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...