یوسی ایک تا چھ اور گیارہ ،بارہ کو نئے حلقے این اے61 میں شامل کرنے کااقدام کالعدم

Apr 15, 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی کے سابق حلقہ این اے۔ 55 کی نئی حلقہ بندی میں یوسی ایک تا چھ اور گیارہ ،بارہ کوبلدیہ راولپنڈی کی حدود میں نئے حلقے این اے۔ 62 سے کاٹ کرکینٹ کے قومی اسمبلی کے نئے حلقے این اے ۔ 61 میں شامل کرنے کے اقدام کو الیکشن کمیشن کی جانب سے کالعدم قرار دینے پر درخواست گذار چیئرمین یو سی۔ 5 ڈاکٹر شفقت ملک کے گھر مسلم لیگ ن کے رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی یو سی۔ 5 کے چیئرمین نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں الیکشن کمیشن نے غور اور ہمدردی سے ہمارا موقف سنا جس میں دو ٹوک موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہمارا قومی اسمبلی کا حلقہ بلدیہ راولپنڈی کی یونین کونسلوں کا ہے ہماری یونین کونسلوں کا کینٹ سے کوئی تعلق نہیں اس لئے ہمارے نئے حلقے این اے۔ 62 میں بلدیہ کی ان یوسیز کو واپس لایا جائے جنہیں کینٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔ 61 میں شامل کیا گیا ہے اس حلقہ بندی سے ہماری بلدیاتی یوسیز کیلئے ان گنت مسائل پیدا ہوگئے ہیں اور اب ہماری بلدیاتی یوسیز ایک تا چھ اور 11 ،12 کینٹ کے حلقے میں چلی گئی الیکشن کمیشن میں دی گئی دریں اثناء درخواست میں یو سی۔ 4 کے چیئرمین چوہدری عابدنے موقف اختیار کیاکہ ہماری یوسیز کے پنجاب اسمبلی کے بلدیہ راولپنڈی کے علاقے کے حلقہPP - 18 کو کینٹ کے حلقہ PP - 17 کے ساتھ ملادیا گیا ہے الیکشن کمیشن نے ان کا اعتراض بھی منظور کرلیا اور کینٹ کے پنجاب اسمبلی کے حلقہ PP - 17 سے انہیں نکال کر بلدیہ کے علاقے میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ PP - 18 میں منتقل کردیا چیئرمین یوسی 4 چوہدری عابد اور چیئرمین یوسی 5 ڈاکٹر شفقت ملک نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری حق کی آواز کو الیکشن کمیشن میں کامیابی دی ہے اور اب ہماری یوسیزاپنے شہر کے حلقے این اے۔ 62 اور پنجاب اسمبلی کے حلقے PP - 18 میں واپس آگئی ہیں ہم بلدیاتی نمائندگان اور حلقے کے ووٹرز کیلئے آج خوشی اور اللہ تعالیٰ کے حضور شکر ادا کرنے کا دن ہے چوہدری عابد کے گھر بھی لیگی رہنماء اور کارکن مبارکباد دینے پہنچ گئے ۔

مزیدخبریں