فیصل آباد: سیوریج کی صفائی کے دوران واسا ملازم دم گھٹنے سے ہلاک

Apr 15, 2018

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سیوریج کی صفائی کے دوران واسا کا ملازم دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگیا۔ گزشتہ رات ریلوے کالونی کے35 سالہ پطرس کرتارا مسیح تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ خرم چوک میں گٹر کی صفائی کرنے کے لئے نیچے اترا تو دم گھٹنے سے دم توڑ گیا۔ امدادی ٹیم نے اسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال پہنچایا جہاں طبی امداد ملنے سے پہلے ہی جان کی بازی ہار گیا۔

مزیدخبریں