ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے وزیرِدفاع کا کہنا ہے کہ انکی وزارت ایس ڈی ایف یعنی سیلف ڈیفنس فورس کی روزانہ کی سرگرمیوں سے متعلق تمام دستیاب ریکارڈ کی فہرست مرتب کر کے اس کا اجراء کرے گی۔وزیرِدفاع اِتسْنوری اونودیرا نے کہاکہ ایس ڈی ایف کا جوائنٹ اسٹاف آفس یہ کام آئندہ ہفتے جمعہ تک مکمل کر لے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ قدم اس لیے اٹھایا جا رہا ہے تاکہ معلومات فراہم کرنے کی کسی بھی درخواست کا فوری جواب دیا جا سکے۔