اداکارہ میرا، شوہر ہونے کے دعویدار عتیق میں مصالحت نہ ہو سکی

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)معروف اداکارہ میرا اور اس کے شوہر ہونے کے دعویدار عتیق کے درمیان مصالحت نہ ہو سکی جس کے بعد سول جج کی مقامی عدالت نے مقدمے کی آئندہ سماعت 19 اپریل تک کے لئے ملتوی کر دی ہے، گزشتہ روز اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح سے متعلق کیس پر ہونے والی سماعت کے دوران اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں موجود رہے جبکہ اداکارہ میرا سابقہ پیشی پر عدم حاضری کی طرح اس مرتبہ بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے عتیق اور میرا کو مصالحت کا آخری موقع دیتے ہوئے طلب کر رکھا تھا جو میرا نے اس مرتبہ بھی ہاتھ سے گنوا دیا۔

ای پیپر دی نیشن