الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت) عدلیہ نے ہمیشہ غیر جانبدارانہ فیصلے کئے شوگر ملز کو کسانوں کی رقم کی ادائیگی کے عدالتِ عالیہ کے فیصلے سے ملکی معیشت مستحکم ہو گی اور کسان خوشحال ہو نگے ان خیالات کا اظہار چوہدری نثار ایڈووکیٹ ،اسد جمال اکبرو دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے ملز کی چینی کی فروخت سے حاصل شدہ رقم سے حاصل 90کروڑ میں سے کسانوںکی گنے کی رقم کی ادائیگی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔