افغانستان سے پاکستانی حدود میں فائرنگ ، 2 سیکیورٹی اہلکار شہید، 5 زخمی; صورتحال میں بہتری کے لئے عسکری سطح پر رابطہ جاری ہے، آئی ایس پی آر

Apr 15, 2018 | 16:38

ویب ڈیسک

 افغان صوبے خوست سے پاکستانی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق کرم ایجنسی میں ایف سی اہلکاروں پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایف سی کے 2 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ایف سی اہلکار پاک افغان بارڈر پر معمول کا گشت کررہے تھے اور سرحد پر باڑ لگانے کے لئے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی، صورتحال میں بہتری کے لئے عسکری سطح پر رابطہ جاری ہے، پاکستانی فورسز نے افغان شہری آبادی کو نقصان کے خدشہ کے پیش نظر تحمل کا مظاہرہ کیا۔دوسری جانب پولیٹیکل حکام کے مطابق فائرنگ افغان صوبہ خوست سے کی گئی اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں