چیئرمین قومی احتساب بیورو جاوید اقبال نے پانامہ اور برٹش ورجن آئی لینڈز میں آف شور کمپنیاں رکھنے والے 435 افراد کے خلاف جاری تحقیقات کے بارے میں پیشرفت کی رپورٹ طلبکرلی۔چیئرمین نے پانامہ تحقیقات میں کسی بھی قسم کا دباﺅ یا اثر ورسوخ قبول نہ کرنے اور تحقیقات شفاف انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ان تمام فریقوں کے بارے میں رابطے اور تعاون کے بارے میں رپورٹ طلب کی جنہوں نے اس سے پہلے ایف بی آر سٹیٹ بینک اور سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سمیت کلیدی اداروں سے معلومات حاصل کی تھیں۔